پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لست میں شامل کرنے کا قوی امکان

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لست مین شامل کرنے کا قوی امکان

تفصیلات کیمطابق پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پپیش رفت کی ر نیکٹا اسٹیٹ بینک ایس ای سی پی ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کیے  پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا پلانری اجلاس 21 سے 23 اکتوبر کو ہو گا ایف اے ٹی ایف کے سہہ روزہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے یا وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا جائے یعنی کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک قرار دے دیا جائے جہاں منی لانڈرنگ اور دہشگردی کی مالی معاونت نہیں ہوتی بصورت دیگر ایران اور شمالی کوریا کی طرح بلیک لسٹ میں شامل کر کے پاکستان پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہو سکتے ہیں پاکستان نے آئی سی آر جی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پپیش رفت کی ہے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے قانون سازی اور بھرپور عزم کے باعث پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قومی امکانات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں