پاکستان ڈیپ اسٹیٹ ہے جس آئی ایس آئی چلاتی ہے ہیلری کلنٹن کا دھماکہ خیز انٹرویو

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) امریکہ کے سابق اسٹیٹ سیکرٹری ہیلری کلنٹن نے ایک انٹرویو میں پاکستان کو ڈیپ اسٹیٹ کی اعلیٰ ترین مثال کہہ کر سوال کا جواب دیا

تفصیلات کیمطابق گزشتہ ہفتے ایک ٹی وی انٹرویو میں جب اینکر نے ہلیری کلنٹن سے سوال کیا کہ ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے اور اسے کن لوگوں نے متعارف کرایااور اس کا مقصد کیا ہے تو اس سوال کے جواب میں سابق سیکرٹری اسٹیٹ امریکہ ہلیری کلنٹن نے کہ کہ ڈیپ اسٹیٹ ایک اصطلاح ہے جس کے موجد منجھے ہوئے سیاسی سائنسدان ہیں جو مختلف ممالک کی سیاست پر نظر رکھتے اور سیاسی چالوں کو مختلف اصطلاحوں سے نوازتے ہیں

 ڈیپ اسٹیٹ کی بہترین مثال پاکستان کی ہے کہ جہاں ملکی معاملات سول حکومت نہیں بلکہ آرمی اور آئی ایس آئی چلاتی ہے یعنی ملک کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتے ہے اگر کوئی آرمی کے خلاف بات کرتا ہے یا انہیں پسند نہیں ہوتا یا پھر ان کی بات نہیں مانتا تو انہیں سسٹم سے نکال پھینک دیا جاتا ہے ان کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں انہیں قتل کر دیا جاتا ہے یا پھر انہیں جلاوطنی پر مجبور کر دیا جاتا ہے

واضح رہے ہیلری کلنٹن نے یہ  بیان ایسے وقت میں دیا جب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اپنی پریس کانفرنسز اور جلسوں میں براہ راست پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی پر سسٹم لپیٹنے اور الیکشن میں دھاندلی کرنے کے علاوہ سیاسی بارٹر کا الزام لگاتے پھر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں