پاکستان نے سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا

اسلام آباد ( نیوزٹائم اپڈیٹس ) پاکستان نےسعودی عرب کو ایک ارب ڈالرقرض کی رقم واپس کردی پاکستان نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر ڈیڑھ سال قبل قرضہ لیا تھا، اس میں سے ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا ہے

کیونکہ سعودی عرب نے مالی امداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی وجہ سے پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا ہے پاکستان نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر ڈیڑھ سال قبل قرضہ لیا تھا جس میں سے ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی ہے ذرائع وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ سعودی عرب نے مالی امداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے دیرینہ دوست چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا ہے سعودی عرب نے پاکستان کو اکتوبر 2018ء میں 3 سال کیلئے 6.2 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا جس میں ڈیڑھ سال قبل3.2 ارب ڈالر رقم نقد اور مئوخر ادائیگی پرتیل اورگیس کی سہولت شامل تھی دوسری جانب کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں اسٹیٹ بینک کے قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک6 کھرب 36 ارب 76کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکیا گیا ہے

About admin

Check Also

لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *