پاکستان میں 80 فیصد سے زائد کیسز لوکل سطح پر منتقل ہوئے

ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں 80 فیصد کیسز لوکل سطح پر منتقل ہوئے ہیں رمضان میں لوگوں سے گزارش ہے کہ گھروں کو مسجد بنائیں آئندہ دنوں میں صورتحال میں استحکام کی امید ہے

ڈاکٹر طفر مرزا کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹس کرنے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں ملک بھر اب تک ایک لاکھ 44 ہزار 356 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں جن میں کنفرم کیسز 12723 رپورٹ ہوئے ہیں ملک بھر میں اب تک 269 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں