پاکستان میں گیس اور تیل کے نئے ذرخائز دریافت

کوہاٹ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں گیس اور تیل کے نئے ذرخائز دریافت ہوئے

 تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ابتدائی نتائج کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توغ بالا کنواں نمبر1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا ہے۔

یہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے تیل اور گیس کی دریافت کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی پاکستان میں قدرتی گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں