پاکستان میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد صرف 35000 رہ گئی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے  ملک بھر میں ایکٹو مریضوں کی تعداد صرف 35 ہزار 291 رہ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک ہزار 487 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691 خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71 بلوچستان میں 11 ہزار 550 اسلام آباد میں 14 ہزار 821  گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی ہے ملک میں تاحال 2 لاکھ 71 887 کورونا کے مصدقہ کیسز سامنے آئے جن  میں 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اس طرح ملک بھر میں اس وقت کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد کم ہو کر صرف 35 ہزار 291 رہ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں