پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہو گئی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہو گئی ڈاکٹر فیصل

تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 400 سے بڑھ کر اب 700یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے

ان کا کہنا تھا  کہ عوامی اور پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کی پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں