پاکستان میں کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے خوشخبری

پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین تیار کی ہمارا ان کے ساتھ اشتراک ہے اس لیے ہم ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنیں گے چائنہ سے بھی جلد ٹرائل کی بات چل رہی ہے وائس چانسلر یوایس ایچ ڈاکٹرجاوید اکرم

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پاکستان میں کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے اچھی خبر پاکستان میں میں کورنا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا  آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین تیار کی ہے ہم ویکسین ان کے ساتھ تیار نہیں کرسکے لیکن اب ان کے ساتھ ٹرائل کا حصہ بنیں گے انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آکسفورڈ کے ساتھ پہلے ہی اشتراک ہے  آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہم نے یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی چیئرقائم ہوئی ہے

ہم ان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں چائنہ کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے کہ ان کی ویکسین کا ٹرائل ہم اپنی آبادی میں فیز ون سے کریں گے جو کہ ہم آسانی سے کرسکتے ہیں

ویکسین پاکستان میں مریضوں پر آزمائش سے ہمیں پتا چل جائے گا کہ پاکستان میں کس قدر مئوثر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورنا ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائے گا ویکسین کے ٹرائل کیلئے مختلف یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے نام نہاد لاک ڈاؤن میں جو نرمی کی ہے اس کے نتائج 15دن بعد آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں