پاکستان میں کورنا مریضوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن کے مطابق ملک بھر میں کورنا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر پاکستان میں کورنا کیسز کی تعداد 20 ہزار 84 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8 ہزار 716 افراد کے ٹیسٹس لیے گئے تھے جن میں 981 افراد کے ٹیسٹس مثبت آئے ہیں ملک بھر میں کورنا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 84 ہو گئے اور کورنا وائرس سے متاثرہ جانبر نا ہونے والوں کی کل تعداد457 ہو گئی جبکہ کورنا سے متاثرہ 5 ہزار 164 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے  سب سے زیادہ 7 ہزار 494 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  سندھ 7465  خیبر پختونخوا 3129  بلوچستان  1172 اسلام آباد 393 گلگت بلتستان میں 364  اور آزاد کشمیر میں 67 افراد میں کورنا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں