اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کا کامیاب ٹرائل
تفصیلات کیمطابق نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان میں چین کے اشتراک سے تیار کی گئی کرونا ویکسین کا پہلا ٹرائل کامیاب ہوا ہزاروں پاکستانیوں کو چینی ویکسین کی ڈوز دے دی گئی ٹرائل کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا اور کسی مریض کی حالت خراب نہیں ہوئی
ڈاکٹرز نے ویکسین نتائج کے حوالے سے اگلے 2 سے 3 ماہ میں اچھی خبر ملنے کی نوید سنائی ہے دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالرکی گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی ہے