پاکستان میں دوبارہ لاک ڈؤن لگنے کا خدشہ

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپدیٹس) پاکستانی عوام ہو جائیں تیار اسد عمر نے ایک بار پھر ملک میں لاک ڈؤن لگانے کے خدشہ کا اظہار کردیا

تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈؤن ہے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پرغیر ذمہ داری کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں یہ رویہ نہ بدلا تو جان کے ساتھ روزگار بھی کھو دیں گےانہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے اس تناظر میں ہم کورونا کے تمام ایس او پیز کو نظر انداز کر کے غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں اسد عمر نے مزید کہا کہ ہم موجودہ راستے تبدیل نہیں کریں گے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے

این او سی کیطرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے جہاں اس وقت پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں