پاکستان میں جتنی صلاحیتیں موجود ہیں ان کا خود پاکستانیوں کو اندازہ نہیں عمران خان

مظفر آباد ( نیوزٹائم اپڈیٹس ) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جتنی صلاحیتیں موجود ان کا خود پاکستانیوں کو اندازہ نہیں

انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی ملک اوپر جارہا تھا اور ایک کتاب میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ پاکستان کیلفورنیا بن جائے گا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیراسمبلی سے خصوصی خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ ہم مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو اس ریاست میں نبی ﷺ نے قانون بنائے تھے جن پر عمل کرکے وہ ریاست آگے گئی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے اصول اپنائے تھے اس لیے انہیں کامیابیاں ملیں لیکن جب اصولوں سے پیچھے ہٹ گئے تو پھر زوال کا سامنا کرنا پڑا  قبل ازیں وزیراعظم  نے مظفر آباد میں مزاحمتی ریلی کی قیادت کی اس دوران ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے علاوہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے وزیراعظم نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد بھی رکھا اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی.

About admin

Check Also

لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *