پاکستان میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کورنا وائرس کا شکار ہو گئے پریشان کن تعداد

ملک بھر میں اب تک کورنا وائرس سے کل 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 450 کے قریب طبی عملہ اور ڈاکٹر شامل ہیں اب تک متاثرہ طبی عملہ اور ڈاکٹر میں 8 افراد شہید ہوئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق اب تک طبی عملہ کے 444 ارکان میں کورنا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 216 ڈاکٹرز، 67 نرسز اور 161 طبی و غیر طبی عملہ کے افرادشامل ہیں

اب تک 94 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہو چکے ہیں 8 افراد شہید ہو ئے ہیں اور 204 ورکرز آئسولیشن میں ہیں جبکہ 138 کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں