پاکستان مخالف بیانیہ کا حساب اپوزیشن کو دینا پڑے گا عثمان بزدار

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 1 نومبر 2020) پاکستان مخالف بیانیہ کا حساب اپوزیشن کو دینا پڑے گا عثمان بزدار

تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود اجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں