پاپ کوئین نازیہ حسین کو مداحوں سے بچھڑے بیس سال بیت گئے

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پاکستان میں موسیقی کو نئی جدت بخشنے والی نازیہ حسین کو آج مداحوں سے بچھڑے بیس برس ہو گئے

نازیہ حسین 30 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی انہوں نے امریکن کالج آف لندن سے گریجوئشن کیا اور دنیا موسیقی میں انہوں نے پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے قدم رکھا نازیہ حسین نے اپنے بھائی زوہیب حسین کیساتھ مغربی اور مشرقی موسیقی کے ملاپ سے ایسے گیت پیش کیے جو آج بھی مداحوں کے کانوں میں گونجتے ہیں انہیں اور ان کے بھائی زوہیب حسین کو پاکستان میں پاپ میوزک کا بانی بھی کہا جاتا ہے

نازیہ حسین نے ان لوگوں کے لیے راہیں ہموار کیں جو آج سے  30 برس پہلے موسیقی کے چناؤ کا تصور بھی نہیں کر سکتے نازیہ حسین کی فنی خدمات کی بدولت حکومت نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا  گیا

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں اس دوران ان کی ازواجی زندگی بھی شدید متاثر رہی اور 13 اگست 2000ء کو وہ خالق حقیقی سے جاملیں ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں