25

پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزرات خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بنک نے پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ ختم کرنے پر کام شروع کردیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں زرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کیجانب سے پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بنک نے پالیسی بنانا بھی شروع کردیا ہے جب پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا توکاروباری طبقات اور لوگوں کوموقع دیا جائے گا کہ وہ اس سے قبل اس کرنسی کوتبدیل کروا لیں یا پھر بینکوں میں جمع کروا دیں

بنکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا ایسے افراد بارے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ وہ فائلر ہیں یا نان فائلر بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے ان کے گوشواروں بارے بھی معلوم کیا جائے گا

تاہم اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سوشل میدیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کر دی ہے جبکہ قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر بھی ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سوشل میڈیا میں نئے ڈیزائن والے مختلف مالیتوں کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں