پارک لین اور ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد گرم عائد

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) عدالت کی طرف سے پارک لین ریفرنس میں 19جب کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 15ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا

تفصیلات کیمطابق  اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر آصف علی زرداری بھی عدالت میں پیش ہوئے جب عدالت کی طرف سے فیصلہ سناتے ہوئے ان پر پارلین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی گئی تو سابق صدر نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا  بتایا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے پارک لین ریفرنس میں 19جب کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 15ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں