1

ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ہٹانے کا فیصلہ پابندی کی وجہ بننے والے متنازع مواد کو ہٹانے کے لیے میکانزم بنا لیا ٹک ٹاک انتظامیہ کی یقین دہانی

تفصیلات کیمطابق ٹک ٹاک کوپاکستان میں ایک بار پھر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی طرف سے تصدیق کردی گئی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پابندی کی وجہ بننے والے متنازع مواد کو ہٹانے کے لیے میکانزم بنا نے کے لیے تیار ہیں جس کے بعد اس مواد کو ہٹا دیا جائے گا جب کہ مستقبل میں غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے جس کے لیے غیر اخلاقی مواد کی نگرانی اور ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کے لیے بھی نظام بنالیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں