1

وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ عید کے بعد کئی وزراء کے لیے خطرہ کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم عمران خان نے مزید ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق کئی وزراء کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

عید کے بعد وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق عید کے بعد وزیراعظم نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا اس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ایک وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد کارکردگی نا دیکھانے والوں وزاء کی وزارتوں میں ردوبدل یا چھٹی کا فیصلہ کیا جائے گا

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ بدھ کے روز 2 معاونین خصوصی کے استعفوں کے بعد کئی وفاقی وزراء کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی گئی ہے  وزیراعظم نے کچھ روز قبل ہی وفاقی وزراء کو تلقین کی تھی کہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لائے گی۔ وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ جو وزیر کام نہیں کرے گا، کارکردگی نہیں دکھائے گا تو اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ظفر مرزا کی جگہ نئے معاون خصوصی برائے صحت یا وزیر صحت کی تقرری کے حوالے سے بھی عید کے بعد ہی فیصلہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں