وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے بیان کی حمایت کردی

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے ن لیگ کے بیان کی حمایت کردی

 انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن خواجہ آصف کی بات بالکل درست ہے کہ آئین پاکستان میں تمام مذاہب کو برابر کی آزادیاں ہیں خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسند سوچ کے حامل ہیں

انہوں نے خواجہ آصف کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوبرابر کی آزادیاں ہیں ان کی یہ بات بالکل درست ہے اس کو لے کرخواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں ایسی سوچ کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں