وفاقی وزیر تعلیم کا 15 ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر 15 ستمبر سے سکولز کھولے جارہے ہیں

تفصیلات کے مطابق سرد علاقوں میں اسکولز نہ کھلنے کیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا گیا قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس عظمیٰ ریاض نے پیش کیا عظمیٰ ریاض نے کہا کہ نجی سکولز مالکان عمارات کے کرائے دے رہے ہیں جبکہ نزہت پٹھان نے کہا کہ بعض سکولز بند ہونے کے باوجود فیسیں لے رہے ہیں توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے پیکیج کا سوچ رہے ہیں اسٹیٹ بینک نے3سے5فیصدپربحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں

وزیرتعلیم نے کہا کہ سکولز 15 ستمبر سے کھولنے جا رہے ہیں تاہم ستمبر کو سکولز کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے تعلیم سمیت تمام شعبوں کابڑانقصان ہواہے صوبوں میں نجی تعلیمی اداروں نے 20فیصدفیسیں کم کرنے کافیصلہ کیاتھا قبل ازیں لاہور میں غازی روڈ 220کے وی اے کے گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے ڈیموں کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں