وفاقی حکومت نے 25 نومبر سے سکول بند کرنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 22 نومبر 2020) وفاقی حکومت نے 25 نومبر سے سکول بند کرنے کا اشارہ دے دیا

تفصیلات کیمطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو 25 نومبر سے سکول بند کرنے کی تجویز دی گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں روزبروز اضافہ اور اموات کی بڑھتی ہوئی صورتحال میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے بچوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے دوسری جانب سندھ حکومت نے سکول بند نا کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ نے سکول بند نا کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے حتمی فیصلہ 23 نومبر کو وفاقی حکومت کے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں