وزیر اعظم کی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے باعث پھیلنے والی تباہی کے بعد شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطحی مشاورت شروع کردی ہے اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کیلئےحکومتی اقدامات سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کی مشکلات پر غور کیا گیا وزیراعظم کوکراچی کے مسائل پانی سیوریج  نالوں کی صفائی پر بریفنگ دی گئی  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہےاور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے

اس سلسلے میں زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل  وفاقی وزرااسدعمرعلی زیدی متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینیئرافسران شریک ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں