وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز امیر تیمور نے شراب لائسنس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی عزیز امیر تیمور نے شراب لائسنس کیس میں نیب میں پیش اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

تفصیلات کیمطابق  نیب نے شراب لائسنس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی عزیز ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزدار کو بھی تفتیش کیلئے بلا لیا بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز نے نیب لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے اپنابیان ریکارڈ کرایا جہاں نیب کی جانب سے امیر تیمور سے 21 سوالات پوچھے گئے جہاں انہوں نے کچھ سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا جبکہ چند کے جواب میں کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے

ذرائع کے مطابق امیر تیمور بزدار سے متعلق نیب نے اہم ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے جبکہ انہیں آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے واضح رہے کہ شراب لائسنس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے سینئر بیوروکریٹ سمیت 6 افسران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان افسران میں سیکرٹری سپیشلائزڈ اور سابق سیکرٹری ایکسائز نبیل اعوان کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر افسران کو بھی طلب کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں