1

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف ایک اور کیس تیار

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) سنئیر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف جلد ایک اور کیس بننے والا ہے

تفصیلات کیمطابق سنئیر صحافی اور تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیخلامشکلات بڑھ رہی ہیں ان کے پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کو دوبارہ بلایا گیا خبر ہے کہ عثمان بزدار کو بھی دوبارہ بلایا جا سکتا ہے  انہوں نے کہا عثمان بزدار کیخلاف ایک اور کیس بننے جارہا ہے جو کہ ہیلی کاپٹر کی انشورنس کا ہے جس میں انشورنس ایک سال کی بجائے پانچ سال کر دی گئی اس کے کاغذات بھی ٹھیک کرلیں اس کیس کی بھی فائل بن گئی

عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نے وہ باتیں بتائی جو تصور بھی نہیں کی جا سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں