1

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب آفس روانہ

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب آفس روانہ

تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج  شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں نیب میں پیش ہونا تھا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ضروری سیکورٹی اسٹاف کے ہمراہ ایک گاڑی میں نیب آفس روانہ ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی حیثیت میں نیب میں اپنا مؤقف پیش کریں گے

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے وزراء پارٹی ممبران اور کارکنان کو نیب  آفس کے باہر آنے سے سختی سے روک دیا وزیراعلیٰ نے احکامت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب آفس کے پاس کسی قسم کی ٹریفک نہیں رکنی چاہیے نیب آفس کے باہر ٹریفک اپنے معمول کیمطابق رواں رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں