وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور صوبائی وزیر کی کلاس لے لی

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 19 نومبر 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور صوبائی وزیر کی کلاس لے لی

تفصیلات کیمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پر برہم ہوگئے اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بھرے اجلاس میں انہیں وضاحت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر پر وزیراعظم  کو شکایت کی تھی جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب  فائل ہی ان کی میز پر نہیں پہنچے گی تو وہ اس فائل پر کیا کام کریں گے اظہار ناراضگی پر بھرے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے جب اس حوالے سے وضاحت کرنے کی کوشش کی تو وزیراعلیٰ نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں بات کرنے سے روک دیا جس پر وہ اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں