وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کو ریلیف دینے کے لئے ان ایکشن
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائیویٹ لیبارٹریز کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کیلئے مختلف نرخ مقررکرنے کانوٹس لے لیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے اورذخیرہ اندوزی کا بھی سخت نوٹس
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا پرائیویٹ لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کرنے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کاحکم
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن کو  پرائیوٹ لیبارٹریز کو کوروناٹیسٹوں کے نرخوں کے معاملے پرمحکمہ صحت اورانتظامی افسران اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھا کرعوام کو ریلیف دیں ہدایات جاری کردیں
پرائیویٹ لیبارٹریز کیلئے کورونا کی مناسب ٹیسٹ فیس مقرر کرکے اس پر عمل کرایا جائے ہمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، پرائیویٹ لیبارٹریز کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے عثمان بزدار
صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ہنگامی حالات میں آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی عثمان بزدار

اپنا تبصرہ بھیجیں