12

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا اجلاس

لاہور(نیوز ٹائم اپڈیٹس) پنجاب میں شاپنگ مال اور پلازے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ فوڈکورٹ، سٹال، ریسٹورنٹ، پلے رائڈ وغیرہ بند رہیں گے

ریسٹورنٹ عید کے بعد کھلیں گے، دن اور اوقات کا تعین بعد میں ہوگا دکانیں، کاروبار اور مارکیٹیں بھی صبح 9 بجے سے شام 5 تک کھولی جائیں گی

کورونا کی وجہ سے پولیس کے اہلکاروں کو دوران بیماری خصوصی الاؤنس ملے گا  کورونا سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شہداء پیکج ملے گا

پرہجوم مقامات پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ  کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

وائس چانسلر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی تصدیق پر کورونا ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ دی جائے گی پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں  28 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں