وزیراعظم ہاؤس کے چار ملازمین کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے

معمول کے مطابق لیے گئے ٹیسٹوں کے دوران 4 ملازمین میں کورنا  وائرس کی تصدیق ہوئی انہیں فوری قرنطینہ کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم ہاؤس میں 4 افراد کےکرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے معمول کے مطابق لیے گئے ٹیسٹوں کے دوران 4 ملازمین  میں وائرس کی تصدیق ہوئی انہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ایک تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے جس مین  بتایا گیا ہے کہ وزیراعطم ہاوس میں موجود رہنے والے تمام افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ملازمین میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

وزیراعظم اوس میں معمول کے مطابق کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس میں کام کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے  تاہم اب پہلی مرتبہ وزیراعظم ہاوس میں موجود افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جن افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ان سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے اس لیے اسٹاف ممبرز اور دیگر لوگوں کے تواتر سے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جاتے ہیں گزشتہ دنوں وزیراعظم ہاوس کا دورہ کرنے والے فیصل ایدھی کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد بھی وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اب بھی وزیراعظم عمران خان کا دوبارہ کرونا وائرس ٹیسٹ کروایا جائے گا یا نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں