وزیراعظم کچھ کر نہیں سکتے تو استعفیٰ دیں بلاول بھٹو کی وزیراعظم پر تنقید

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر کچھ کر نہیں سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں

بلاول بھٹو کا کہنا تھا وزیراعظم کہتے ہیں اللہ کا شکر پاکستان میں اموات کی شرح کم ہیں میں پوچھتا ہوں ان کی تسلی کتنے فیصد پر ہو گی اللہ کا شکرہے کہ ہمیں اٹلی ایران اور یورپ جیسے حالات کا سامنا نہیں

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم صرف لوگوں کی زندگیاں بچانے پر کام کررہے ہیں کورنا وائرس کیخلاف سب سے بہترین کام مراد علی شاہ نے کیا ہے وفاقی وزراء بڑھ چڑھ کر سندھ حکومت پر تنقید کررہے ہیں اب اگر ایسا کیا گیا تو بھر پور جواب دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں