وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے چند ارکان کا اسرائیل کا خفیہ دورہ

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم عمران خان تحقیق کریں گے کہ اُن کی 52 ارکان پر مشتمل ٹیم میں سے کون سے ارکان نے تل ابیب کا دورہ کیا ڈاکٹر شاہد مسعود

تفصیلات کیمطابق سنئیر صحافی و تجزیہ نگار شاہد مسعود نے دعویٰ کیا وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے کچھ ارکان نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے تل ابیب جانے والوں میں منتخب اورغیر منتخب ارکان شامل ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے ضروری ہے کہ وہ چیک کریں کہ ان کی 52 ارکان کی ٹیم جس میں کچھ منتخب اور کچھ غیر منتخب ارکان شامل ہیں ان میں سے کون سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کیا

 

مجھے معلوم ہے کہ وزیراعظم کے علم میں یہ بات نہیں ہے لیکن اگر وہ خود اس کی تحقیق کریں تو بہتر ہے ڈاکٹرشاہد مسعود نے مزید کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ حساس ادارے مجھے ہر بات بتاتے ہیں وزیراعظم اُن سے پوچھیں کہ کن لوگوں نے حالیہ مہینوں میں تل ابیب کا دورہ کیا

About مریم بتول

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *