وزیراعظم عمران خان کل پہلی مرتبہ افغانستان کے دورے پہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 18 نومبر 2020) وزیراعظم عمران خان کل پہلی مرتبہ افغانستان کے دورے پہ روانہ ہوں گے

تفصیلات کیمطابق  وزیر اعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ وزیر اعظم کا افغانستان کا پہلا دورہ ہوگا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کرنے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور اعلیٰ حکام شامل ہیں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کے پروگرام میں صدر اشرف غنی کے ساتھ ون آن ون ملاقات، وفد کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ پریس اسٹیک آﺅٹ شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں