وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

تفصیلات کیمطابق پی ڈی ایم لاہور کے جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کے لیے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو اسلام آباد بلا لیا چوہدری سرور نے اہم سیاسی معملات پر بریفنگ دی

اس سے پہلے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو 13دسمبر کولاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کی بھی منظوری دے دی گئی پنجاب کی صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اپوزیشن کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے  اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان جانے والے راستے بند نہیں کیے جائیں گے تاہم ضروری ہوا تو دو مقامات پر کنٹینرز لگائے جاسکتے ہیں جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا

About عمارہ بتول

Check Also

پی ڈی ایم اجلاس پیپلزپارٹی کو اسمبلیوں سے استعفوں کے متعلق منا لیا گیا

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) اپوزیشن کا حکومت مخالف پلان تیارپیپلزپارٹی قومی اسمبلی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *