پنجاب خیبرپختونخواہ کے مطالبات کا جائزہ لیا جائےٹرانسپورٹ بندش سے عام آدمی اور کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے آبادی کو لاک ڈاؤن سے کہیں زیادہ بھوک سے خطرہ ہے لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس
اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپورٹ اور دیگر سیکٹرز کھولنے کا عندیہ دے دیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اورسندھ کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے ٹرانسپورٹ بندش سے عام آدمی کا کاروبار اور آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے آبادی کو لاک ڈاؤن سے کہیں زیادہ بھوک سے خطرہ ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورنا وائرس صورتحال اور حکومتی اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا
معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے کرونا کے پھیلاؤ اور متاثرین کے اعدادوشمار پر بریف کیا اجلاس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، شبلی فراز، خسرو بختیار، سید فخر، اسد عمر، حفیظ شیخ،عبدالرزاق داؤد، عاصم سلیم باجوہ، معید یوسف، چئیرمین این ڈی ایم اے، فوکل پرسن فیصل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی