وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو بڑی پیشکش

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اپنے کامیاب ایمرجنسی کیش پروگرام کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزارسکیں گے

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے شفاف طریقے اورکامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑسے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں