وزیراعظم عمران خان باعزت بری ہو گئے

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان باعزت بری ہو گئے

تفصیلات کیمطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی ہے جب کہ کیس کےدیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

عدالت نے عمران خان کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں شاہ محمود قریشی پرویز خٹک علیم خان جہانگیر ترین اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں