ن لیگ کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے سابق وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

کوئٹہ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 31 اکتوبر 2020) ن لیگ کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے سابق وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ  کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

تفصیلات کیمطابق سابق وفاقی وزیر صوبائی صدر اور لفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کیمطابق  کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حالیہ جلسے میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کو نہ بلائے جانے پر اختلاف  کیا عبدالقادر بلوچ مستعفی ہونے کے حوالے سے باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے

دوسری جانب لیگی قائدین کا مؤقف ہے کہ پارٹی قائدین کا مؤقف ہے کہ ثناء اللہ زہری نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود وزارت اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور جب ثناء اللہ زہری تحریک کے ساتھ ہی نہیں ہیں تو پھر انہیں پی ڈی ایم جلسے میں کیوں بلایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں