ن لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایک اور ملاقات

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ن لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایک اور ملاقات اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں  وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو

تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورگوجرانوالہ کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں، کیوں کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ، جب کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں  عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں