1

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کے لیے اضافہ اور 3 ماہ کے لیے کمی کردی گئی ہے نومبر2019 کے لیے 98 پیسے اور دسمبرکے لیے1 روپے 87 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جنوری 2020 کے لیے 1 روپے 11 پیسے اور فروری کے لیے 1 روپے 20 پیسے اور مارچ 2020 کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2020 کے لیے 70 پیسے اورمئی کے لیے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جب کہ جون کے لیے 1 روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اوراضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پرہوگا، 300 یونٹ والے صارفین بجلی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں