نیوزی لینڈ کرونا کیخلاف فتح کا اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن  نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کرونا جیسی مہلک بیماری کیخلاف فتح کا اعلان کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ اس مہلک وائرس کو شکست دینے والا پہلا ملک بن گیا

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں مقامی سطح پر منتقل ہونےوالے تمام مریض صحتیاب ہو گئے ملک سے  مہلک وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا اسی خوشخبری کیساتھ وزیراعظم نے ملک بھر میں لاک ڈؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا

ٹائمز آف انڈیا  کی رپورٹ کیمطابق نیوزی لینڈٖ کی کورنا وائرس کیخلاف فتح کا سہرا سخت لاک ڈؤن کو جاتا ہے وہاں حکومت نے 5 ہفتے مکمل لاک ڈؤن کیا جو کہ انتہائی سخت لیول کا لاک ڈؤن تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں