25

نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم کورونا سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا

نیوزی لینڈ (نیوز ٹائم  اپڈیٹس)ملک بھر میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے 75 دن  پہلے سخت ترین لاک ڈؤن کیا گیا آج رات سے پابندیاں ہٹا دی جائیں گی تاہم بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وباء ختم ہو گئی وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحتیاب ہو گیا غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت کیجانب سے نیوزی لینڈ کو کورونا فری ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج سے نیوزی لینڈ میں  75 روز  سے لگائی گی سخت ترین پابندیوں کو اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

نیوزی لینڈ کی وزیر صحت کا کہنا تھا ملک میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے دنیا کا سب سے سخت ترین لاک ڈؤن کیا جس کی وجہ سے اس وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ان کا کہنا تھا 22 مئی کے بعد ملک بھر میں کورونا کا ایک سنگل کیس کیس بھی رپورٹ نہیں تاہم اب کورونا سے متاثرہ آخری مریض بھی صحتیاب ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں