نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس) احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ دوسری جانب عدالت نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے کیس  کی سماعت کی ملزمان میں سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید پیش ہوئے جبکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری پیش نا ہوئے

آصف زرداری نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو منظور کی گئی جبکہ نواز شریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا

کیس کے مطابق آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے سید یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں  آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں اور انہوں نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں