نواز شریف کی تقریر لیگی رہنما ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) نواز شریف کی گوجرنوالہ میں  تقریرنے  لیگی رہنما ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

تفصیلات کیمطابق سنئیر تجزیہ نگار رؤف کلاسرہ کا کہنا ہے کہ کچھ لیگی رہنماؤں سے بات ہوئی وہ نواز شریف کی تقریر کے بعد وہ بہت اپ سیٹ ہیں ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے ہمارے لیے سیاست کرنا مشکل کر دیاہے نیب زدہ رہنماؤں کو پھر سے گرفتاری کا خطرہ ہونے لگا

ان کا مزید کہنا تھا جن لیگی رہنماؤں پر کیسز ہیں وہ زیادہ پریشان ہیں کہ اب ہمیں دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا وہ لیگی رہنما اس وقت جیل جانے کو تیار نہیں ہیں رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اسٹیج پر بیٹھے بعض لوگوں کے لیے بھی نواز شریف کی تقریر ایک بم شیل تھا رہنماؤں نے آپس میں واٹس ایپ پر گفتگو کی اور کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے یہاں تک کہ مریم نواز کا رویہ بھی اتنا جارحانہ نہیں تھا جس کے لیے وہ مشہور ہیں

رؤف کلاسرکا کہنا تھا کہ موجودہ آرمی کمانڈ کے لیے بھی نواز شریف کی تقریر سرپرائز تھا۔وہ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ نواز شریف آرمی چیف کا نام لے کر ان پر الزامات لگائیں گے اس قبل نواز شریف نام لیے بغیر تنقید کیا کرتے تھے لیکن اب وہ ایک قدم آگے چلے گئے ہیں نواز شریف نے سیدھے الفاظ میں کہا کہ میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں،میں آپ کا حساب لوں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں