نواز شریف کی اداروں کے سربراہان کیخلاف سخت زبان استمعال کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) نواز شریف کو لگتا ہے ان کیساتھ دھوکا ہوا ہے اس لیے نواز شریف نے فیصلہ کر لیا اب مزید بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں

تفصیلات کیمطابق سنئیر صحافی و تجزیہ نگار رؤف کلاسرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لگتا ہے میرے ساتھ دھوکہ ہو گیا ہے مریم نواز کو لندن نہ جانے دینے پر اختلافات پیدا ہوئے محمد زبیر کی حالیہ ملاقاتوں میں کچھ ایسی باتیں ہوئیں کہ نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ اب مزید چپ کا فائدہ نہیں

رؤف کلاسرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اب جو باتیں کی ہیں ظاہر ہے وہ انہیں بہت عرصہ سے معلوم تھیں لیکن اس کے بعد نوازشریف نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی حمایت کی اور خفیہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔میرا خیال ہے کہ اس ووٹ کی حمایت دینے کے لئے دونوں کے درمیان جو طے پایا تھا اس کے بدلے میں نواز شریف کو کچھ ریلیف دیا گیا نواز شریف باہر چلے گئے لیکن اس کا دوسرا حصہ یہ تھا کہ مریم نواز بھی لندن جائیگی اگر مریم نواز لندن چلی جاتیں تو شاید معاملات اس حد تک آگے نہ جاتے

اپنا تبصرہ بھیجیں