نواز شریف کو سزا سنانے کے حوالے سے مریم نواز کا اہم ٹویٹ

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس)  مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا سنانے کے پیچھے سب مقاصد عیاں ہوگئے دو سال قبل آج کے روز وطن واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا اور نہ ہی قوم جان سکتی کہ بےگناہ نوز شریف کو کیسے سزا سنائی

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اورووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہا تھا عین اس وقت سزا سنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں

مریم نواز نے کہا کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے، واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا اور نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں