نواز شریف حکومت کی مرضی سے گئے وفاقی وزیر کا اعتراف

اسلام اباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس)  تاثر دیا گیا کہ اگر سابق وزیراعظم باہر نہ گئے تو نقصان ہوسکتا ہے جو کاغذ سامنے تھے ان کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا حماد اظہر کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

تفصیلات کیمطابق حامد میر نے اپنے پروگرام میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا وڈیو کلپ بھی چلا یا جس میں وہ اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا معاملہ جب کابینہ میں آیا تو اس وقت سب کے سامنے جو رپورٹس اور معلومات آئیں وہ یہی تھیں کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ اگر نوازشریف کو باہر نہ جانے دیا گیا تو کہیں نقصان نہ ہوجائےتاثر ایسا بنایا گیا تو ہمارے سامنے جو کاغذ اور قواعد رکھے گئے اسی کی بنیاد پر ہم نے فیصلہ کرنا تھا

 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں