نواز شریف اور بلاول میں اختلافات اور ناراضی کا انکشاف

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 15 نومبر 2020 ) بلاول بھٹو کو مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی سوات میں کئی گئی تقریر پر اعتراض

تفصیلات کیمطابق ذرائع کا کہنا ہے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف میں ناراضگی اوراختلافات شروع ہو گئے چیئرمین پیپلز پارٹی کو لیگی قائد کی سوات میں کی گئی تقریر پر اعتراض جبکہ پی پی نے کیپٹن صفدر اور آئی جی سندھ کے حوالے سے نواز شریف کی ہدایت کے مطابق رپورٹ بنانے سے بھی انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ن لیگ کی اہم شخصیت کے ذریعے ن لیگ کو پیغام بھجوایا نواز شریف اپنی پارٹی کے اندر حکم چلا کر جو مرضی کروالیں پیپلز پارٹی اپنی مرضی کیمطابق کام کرے گی جو بھی معملات ہوں گے برابری کی سطح پر ہوں گے

اختلافات کیوجہ آرمی چیف کیجانب سے آئی جی سندھ کے حوالے سے کی جانی والی انکوائری پر نواز شریف کا بلاول بھٹو کے اعتماد کے بعد عدم اطمینان کا اظہار ہے

About عمارہ بتول

Check Also

لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *