نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس 16 نومبر 2020) گلگت بلتستان انتخابات میں شکستنواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تفصیلات کیمطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد ن لیگ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماؤں میں آدھے گھنٹے سے زائد بات چیت ہوئی، جس میں جی بی الیکشن کے نتائج اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت کی ہے اس دوران گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی نوازشریف اور آصف زرداری دونوں رہنماؤں کے درمیان پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں