نواز شریف اشتہاری قرار جائیداد قرق کرنے کا حکم

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 10 نومبر 2020) پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف عدالتی اشتہاری قرار جائیداد قرق کرنے کا حکم

تفصیلات کیمطابق  لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت کی کیس کے ملزم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 30روزکا وقت گزرنے کے باوجود نواز شریف پیش نہیں ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے مذکور کیس میں اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے اور ساتھ ہی عدالت نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دے دیا نیب اورریونیو ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں